اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 92 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 92

اُردو کی کتاب چهارم ۱۳ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خليفة المسيح الخامس نَصَرَهُ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا تاریخ ولادت : ۱۵ستمبر ۱۹۵۰ء حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ کے پڑپوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے پوتے اور سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے نواسے ہیں۔آپ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب اور صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔آپ ۱۵ ستمبر ۱۹۵۰ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔۱۹۶۷ء میں ساڑھے سترہ سال کی عمر میں نظام وصیت میں شامل ہوئے تعلیم الاسلام ہائی اسکول ربوہ سے میٹرک اور تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے بی اے کرنے کے بعد ۱۹۷۶ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایگریکلچرل اکنامکس میں ایم ایس سی کی۔۱۹۷۷ء میں وقف کیا اور نصرت جہاں اسکیم کے تحت اگست ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۵ ء تک غانا میں مقیم رہے۔اس عرصہ آٹھ سال کے دوران آپ دو سال کے ۹۲