اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 119 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 119

اُردو کی کتاب چهارم آپ نے اپنے وطن پہنچ کر سرکاری افسران اور بادشاہ کے مقربین کو تبلیغی خطوط لکھے جو عزیز و اقارب آپ سے ملاقات کے لئے آتے انہیں اپنے سفر قادیان کے تفصیلی حالات سنا کر تبلیغ کرتے اس پر آپ کے رشتہ داروں نے آپ کو سمجھایا کہ آپ ان باتوں سے باز آجائیں ورنہ اگر یہ امیر حبیب اللہ خان کے علم میں آیا تو وہ ہم سب کو قتل کروا دے گا مگر سید الشھداء مرحوم نے فرمایا، میں تو اس بات سے ہرگز - نہیں ٹلوں گا ی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے مجھے اس کا پہنچا نالازم ہے۔میں نے اپنا نفس اپنا مال اور اپنی اولاد اس راہ میں دے دی ہے اور تم دیکھ لو گے کہ میں اور میرے اہل و عیال کس طرح اس راہ میں فدا ہوتے ہیں۔چنانچہ جب تبلیغی خطوط اور زبانی خبریں افغانستان کے اس وقت کے بادشاہ حبیب اللہ خان کو پہنچیں تو اس نے خوست کے حاکم کے نام حکم جاری کیا کہ صاحبزادہ صاحب کو گرفتار کر کے پچاس سواروں کی حفاظت میں دارالحکومت کابل بھجوا دیا جائے۔بعد ازاں آپ کو خوست سے کابل پہنچایا گیا اور اس قلعہ میں قید کیا گیا جس میں بادشاہ خود رہتا تھا۔آپ کو تھکڑی پہنائی گئی جسے غراغراب کہتے ہیں۔یہ انسان کوگردن سے پاؤں تک جکڑ دیتی ہے اس کا وزن تقریبا ساٹھ کلو ہوتا ہے اور پاؤں 119