اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 6
اُردو کی کتاب چهارم آپ اکثر وہاں جا کر تنہائی میں عبادت کرتے اور کئی کئی دن تک وہاں ذکر الہی اور دعاؤں میں مصروف رہتے۔جب آنحضور چالیس سال کی عمر کو پہنچے تو تاج رسالت سر پر رکھا گیا اور رمضان کے مبارک مہینہ میں وحی کر سالت سے آپ سرفراز کئے گئے سب سے پہلی وحی جو آپ پر نازل ہوئی وہ یہ تھی: :: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ :: جب حکم ملا کہ خاندان اور قوم کو بت پرستی سے روکیں تو آنحضور نے خاموشی سے تبلیغ شروع کی۔تین سال بعد اعلانیہ تبلیغ شروع ہو گئی اور آپ نے پہلے مکہ والوں کو تو حید کا پیغام پہنچایا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو لوگ مسلمان ہو جاتے ان پر کفار سختیاں کرنے لگتے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کی ایذائیں دی گئیں حتی کہ آپ کو اپنے خاندان سمیت تین سال تک ایک گھائی میں جسے شعب ابو طالب کہتے ہیں محصور رہنا پڑا۔جہاں مکمل طور پر آپ کا بائیکاٹ رہا۔آپ کے چا ابوطالب جب تک زندہ رہے وہ آپ کی ہر طرح امداد و حمایت کرتے رہے لیکن نبوت کے دسویں سال ابو طالب کی وفات پر یہ بند بھی ٹوٹ گیا اور قریش کی