اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 5 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 5

اُردو کی کتاب چهارم مطابق آپ کے چچا ابو طالب نے آپ کو اپنی آغوش تربیت میں لے لیا۔اور نهایت محبت و پیار اور توجہ سے آپ کی خبر گیری کی۔بارہ برس کی عمر میں آپ نے اپنے شفیق چچا ابو طالب کے ساتھ شام کا پہلا سفر کیا۔آپ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے تاہم کاروبار کے طور طریقوں سے خوب واقف ہو گئے۔بچپن سے ہی آپ کی طبیعت میں نیکی پاکیزگی دیانت اور امانت اور خوش خلقی پائی جاتی تھی۔لین دین کے کھرے اور سچائی کے پابند تھے۔اسی وجہ سے آپ صادق اور امین کہلاتے تھے۔انہی پاکیزہ خصائل کی وجہ سے مکہ کی ایک مالدار بیوہ حضرت خدیجہ نے آپ سے شادی کر لی۔اس شادی کے وقت آنحضور کی عمر پچیس برس اور حضرت خدیجہ کی عمر چالیس سال تھی۔حضرت خدیجہ کی اولاد میں حضرت فاطمہ سب سے زیادہ مشہور ہیں۔آنحضرت کی بعثت : حضرت خدیجہ سے نکاح کے بعد آپ اپنی دولت غریبوں، مسکینوں اور محتاجوں کی اعانت میں صرف کیا کرتے۔اپنے فراغت کے اوقات عبادت اور ذکر الہی میں صرف کیا کرتے مکہ کے قریب ایک پہاڑی کی کھوہ تھی جسے غارِ حرا کہتے ہیں