اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 81 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 81

قرآن دیکھنا چاہتی تھیں۔اُردو کی کتاب چهارم حضرت صاحبزادہ صاحب نے ۱۹۴۴ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے میٹرک پاس کر کے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔۷ دسمبر ۱۹۴۹ء کو جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۵۳ء میں نمایاں کامیابی کے ساتھ شاہد کی ڈگری لی۔اپریل ۱۹۵۵ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ یورپ تشریف لے گئے اور لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں تعلیم حاصل کی۔۴ سراکتو بر ۱۹۵۷ء کور بوہ واپس تشریف لائے۔۱۲ نومبر ۱۹۵۸ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو وقف جدید کی تنظیم کا ناظم ارشاد مقرر فرمایا۔آپ کی نگرانی میں اس تنظیم نے بڑی تیز رفتاری سے ترقی کی۔حضرت مصلح موعود کی زندگی کے آخری سال میں اس تنظیم کا بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپے تھا جو خلافت ثالثہ کے آخری سال میں بڑھ کر دس لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گیا۔نومبر ۱۹۶۰ء کے جلسہ سالانہ پر آپ نے پہلی مرتبہ اس عظیم اجتماع میں خطاب فرمایا اس کے بعد قریبا ہر سال ہی جلسہ سالانہ کے موقعہ پر خطاب فرماتے ΔΙ