اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 52 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 52

اُردو کی کتاب چهارم میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں کیا یورپ کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت با 66 رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔“ (الوصیت صفحه ۶ ) حضرت بانی جماعت احمدیہ کی وفات ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو ہوئی اور اگلے دن ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو جماعت احمدیہ میں خلافت علی منہاج نبوت کا بابرکت سلسلہ حضرت حاجی الحرمین حافظ قرآن حکیم مولانا نور الدین صاحب کے ذریعے شروع ہوا جنہیں جماعت نے خلیفہ اسیح الاوّل کے طور پر منتخب کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت خلافت کی سعادت حاصل کی۔(بحوالہ دینی نصاب صفحه ۲۳۴) ۵۲