اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 48
اُردو کی کتاب چهارم ثبوت قائم رہے گی پھر اسے بھی وہ اٹھالے گا۔اس کے بعد کاٹنے والی یعنی لوگوں پر ظلم کرنے والی بادشاہت کا دور آئے گا جب تک خدا کا منشاء ہوگا یہ دور چلتا رہے گا پھر خدا اسے بھی اُٹھا دے گا اسکے بعد جبری حکومت کا دور آئے گا یعنی ایسی حکومت آئے گی جو جمہوریت کے اصول کے خلاف ہوگی۔پھر کچھ عرصہ کے بعد یہ دور بھی ختم ہو جائے گا اس کے بعد دوبارہ خلافت کا دور آئے گا جو ابتدائی دور کی طرح نبوت کے طریق پر قائم ہوگا۔راوی کہتے ہیں اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔یہ لطیف حدیث اسلام کی لہر دار تاریخ کا ایک دلچسپ اور مکمل خلاصہ پیش کر رہی ہے اور ہمارے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کمال حکمت سے ہر دور کا علیحدہ علیحدہ نقشہ کھینچنے کے لئے ایسے نادر الفاظ چنے ہیں جنہوں نے حقیقتا دریا کو کوزے میں بند کر کے رکھ دیا ہے چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے نبوت کا دور ہے جو گویا اس سارے نظام کا مرکزی نقطہ ہے اس کے بعد خلافت کا دور شروع ہوگا مگر خلافت سے مُراد عام خلافت نہیں جیسے بعض اوقات جابر حکمرانوں کا نام بھی خلیفہ رکھ دیا جاتا ہے لیکن یہاں خلافت علی منہاج ۴۸