اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 43 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 43

وفات : اُردو کی کتاب چهارم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چوہتر سال عمر پائی۔ساری عمر رات دن خدمت اسلام میں لگے رہے۔جس دن وفات پائی اس سے پہلی شام تک ایک کتاب کی تصنیف میں مشغول تھے۔اس سے اس سوز و گداز اور اس اخلاص و جوش کا پتہ لگتا ہے جو آپ کو اللہ تعالیٰ کے جلال کے اظہار اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ثابت کرنے کیلئے تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے حق میں ارشاد فرمایا کہ اس کو میرا اسلام پہنچانا یہ گویا اس کے حق میں سلامتی کی دُعا اور پیشگوئی تھی۔باوجود اس کے کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ الصلوۃ والسلام کی ہزار مخالفتیں ہوئیں اور آپ کو قتل کرنے کے بہت منصوبے کئے گئے مگر خدائی نوشتوں کے مطابق وہ سب ناکام ہوئے اور آپ اپنا کام ختم کر کے طبعی موت سے ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو لاہور میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔آپ کا جنازہ قادیان لایا گیا اگلے روز حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول منتخب ہوئے اور انہوں نے ہی حضور کی نماز جنازہ پڑھائی۔اس کے بعد میت کو بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کردیا گیا۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ : ( بحواله دینی نصاب صفحه ۲۲۷) ۴۳