اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 40 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 40

اُردو کی کتاب چهارم حسین بھینی والا و غیر هم مقابلہ کر کے حسب پیشگوئی ہلاک ہوئے اور آپ کے منجانب اللہ ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر گئے۔پھر آپ نے قبولیت دعا کا حربہ استعمال کیا اور تمام مذاہب کے لوگوں کو یہ دعوت دی کہ اگر ان کا مذہب سچا ہے تو مقبولیت کا نشان مقابلہ میں دکھا ئیں مگر کسی کو اس مقابلہ کی ہمت نہ ہوئی۔غرض قبولیت دعا علمی مقابلوں ، تائیدات سماوی اور بکثرت امور غیبیہ کے اظہار کے ذریعہ ثابت کیا کہ زندہ نبی ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور زندہ مذہب صرف اسلام ہے۔اسلام کی حقانیت اور اپنے دعوی کی صداقت کو ظاہر کرنے کیلئے آپ نے کم و بیش اسی (۸۰) کتب اُردو اور عربی میں تصنیف فرما ئیں۔ہزار ہا اشتہارات مختلف ممالک میں شائع فرمائے اور سینکڑوں نظار میر اسلام کی تائید میں کیں۔بادشاہوں اور امراء کو خطوط لکھے اور انہیں دعوت حق دی۔پھر آپ نے مسلمانوں کے غلط عقائد کی اصلاح کی اور تجدید دین کا کام اس رنگ میں کیا جس رنگ میں مسیح و مہدی کیلئے کرنا مقدر تھا۔نہ صرف زمین پر آپ کی صداقت کے نشان ظاہر ہوئے بلکہ آسمان نے بھی اس کی گواہی دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم نے ظہور مہدی کیلئے یہ علامت بیان فرمائی تھی کہ رمضان کے مہینہ میں چاند کو اس کی گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات کو اور سورج کو گرہن کے مقررہ دنوں میں سے