اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 25
اُردو کی کتاب چهارم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت ام کلثوم کو آپ کے عقد نکاح میں دے دیا اس وجہ سے آپ گوز والنورین کا لقب ملا۔ایثار و قربانی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ بڑے فیاض اور سخی تھے۔مالی جہاد میں پیش پیش رہتے آپ کی دولت سے مسلمانوں کو بڑا فائدہ پہنچا۔مدینہ میں میٹھے پانی کا ایک کنواں تھا جو ایک یہودی کی ملکیت تھا۔آپ نے مسلمانوں کی تکلیف دیکھ کر میں ہزار درہم میں کنواں خرید لیا اور مسلمانوں کے لئے وقف کر دیا۔جنگ تبوک کے موقع پر دس ہزار دینار نقد کے علاوہ ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے مع ساز و سامان پیش کئے۔جنگ بدر کے علاوہ تمام جنگوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔جنگ بدر کے موقع پر خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بموجب پیچھے رہے۔صلح حدیبیہ کے موقع پر حضرت عثمان بطور سفیر قریش مکہ کے پاس بھیجے گئے اور جب آپ کی شہادت کی افواہ اڑائی گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دیکر ان کی طرف سے بیعت قبول کی اور دوسرے صحابہ نے از سر کو عہد وفا باندھا۔اسی کو بیعت رضوان کہتے ہیں۔حضرت عثمان ان دس ۲۵