اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 13 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 13

سبق نمبر : ۳ اُردو کی کتاب چهارم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عہد خلافت ۶۳۲ تا ۶۳۴ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عہد شباب سے ہی گہرے دوستانہ مراسم تھے اور جب آنحضور نے دعویٰ نبوت کیا تو مردوں میں سے سب سے پہلے آپ نے اسلام کی دعوت کو قبول کی اور آنحضور کے دعوی کی تصدیق کر کے صدیق کا لقب پایا۔ابتدائی زندگی: حضرت ابوبکر کا نام عبد اللہ ، لقب صدیق اور کنیت ابو بکر تھی۔والد کا نام ابو قحافہ اور والدہ کا نام اُم الخیر سلمی تھا۔چھٹی پشت میں آپ کا شجرہ نسب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملتا ہے۔آپ ۵۷۲ء میں مکہ میں پیدا ہوئے اور وہیں آپ کا بچپن گزرا۔جب جوان ہوئے تو کپڑے کی تجارت کرنے لگے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پاکیزہ اور اوصاف حمیدہ کا گہرا نقش آپ کے دل پر تھا۔یہی وجہ ہے کہ جب ۱۳