اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 180 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 180

اُردو کی کتاب چهارم خلافت سے وابستگی کا مقدس عہد مورخہ ۲۷ مئی ۲۰۰۸، کوسیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ساری دنیا کے افراد جماعت سے درج ذیل عہد لیا بعد ازاں خاکسار نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں درخواست کی کہ جامعہ احمدیہ قادیان کے طلباء کو صبح مجلس دُعا میں ہر روز اس عہد کو دہرانے کی اجازت مرحمت فرمائیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت اجازت مرحمت فرمائی۔جزاہ اللہ احسن الجزاء۔عہد اور حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا مکتوب گرامی درج ذیل ہے۔وو ” اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ آج خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے۔اور اس مقدس فریضے کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف رکھیں گے۔اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام ۱۸۰