اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 166
اُردو کی کتاب چهارم درج ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔جسم خاکی سعید الفطرت مصداق- وجد آفریں- عبرتناک تخلف بجسد والعصری۔گھات میں بیٹھنا۔نصوص صریحہ۔قطعیہ بعینہ جوابات لکھیں (۱) سیر و سیاحت کا مقصد قرآن مجید نے کیا بیان فرمایا ہے؟ (۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اشتہار میں کیا لکھا؟ (۳) جب حضور سے سیر و سیاحت کی اجازت مانگی گئی تو آپ نے کیا جواب دیا ؟ (۴) ہندوستان میں فارسی زبان میں قرآن مجید کا پہلا ترجمہ کرنے والے کون تھے؟ (۵) ہنوز دلی دور است کس کا جملہ ہے؟ (۱) اس سبق کے ابتدائی دو صفحے خوشخط لکھیں۔(۲) استاد اس کی املاء لکھوائے۔(۳) آپ اپنے کسی سفر کا سفر نامہ لکھیں۔