اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 165 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 165

اُردو کی کتاب چهارم (حمامۃ البشری ، روحانی خزائن جلدے، صفحہ ۲۹۱) مورخہ ۳۰ محرم ۱۱۷۶ھ بمطابق اگست ۱۷۶۲ء میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی وفات پاگئے۔آپ کی اور آپ کے صاحبزادگان کی قبریں دہلی دروازہ کے باہر قبرستان مہندیاں میں ہے۔حالیہ سفر میں ان سب بزرگان کے مزار پر دعا کی توفیق ملی۔۔حضرت خواجہ میر درد صاحب رحمۃ اللہ علیہ: اس سفر میں حضرت خواجہ میر درد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر بھی دعا کا موقعہ ملا۔آپ کی قبر و بستی حضرت خواجہ میر در دشکور کی ڈنڈی، جواہر نہرو مارگ ،نئی دیلی ۲ ، ڈاکٹر ذاکر حسین کالج کے پیچھے موجود ہے۔تاریخی مقامات: اس سفر میں اساتذہ و طلباء جامعہ احمدیہ نے درج ذیل تاریخی مقامات کو بھی دیکھا۔لال قلعہ، جامع مسجد ، قطب مینار ، راشٹرپتی بھون ، انڈیا گیٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس ، لوٹس ٹمپل ، نہر و میوزیم ،نہر و پلانیٹوریم ، اندرا گاندھی میوزیم۔ایک دن ورلڈ بک فیئر کو دیکھنے ، جماعت کا لٹریچر تقسیم کرنے اور کتب خریدنے میں صرف کیا گیا۔یکم فروری ۲۰۰۸ ء کو نماز جمعہ انڈیا گیٹ کے ایک پارک میں ادا کی گئی۔اگلے روز یہ وفد بذریعہ ریل گاڑی امرتسر اور پھر بذریعہ بس قادیان پہنچ گیا۔الحمد للہ علی ذالک۔۱۶۵