اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 163 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 163

اُردو کی کتاب چهارم مزار دہلی میں قطب مینار سے کچھ فاصلے پر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دہلی میں یکم نومبر ۱۹۰۵ء کو حضرت بختیار کا کی کے مزار پر لمبی دعا کی اور واپسی پر ارشاد فرمایا : بعض مقامات نزول برکات کے ہوتے ہیں اور یہ بزرگ چونکہ اولیاء اللہ تھے اس واسطے بھی ہم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اپنے واسطے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور دیگر بہت دعائیں کیں۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۵۲۸ ) دہلی جانے والے جامعہ احمدیہ کے اساتذہ وطلباء کو بھی مورخہ ۳۱ جنوری ۲۰۰۸ء کو حضرت بختیار کاکی کے مزار پر اجتماعی طور پر دعا کی توفیق ملی۔حضرت خواجہ باقی باللہ صاحب حضرت خواجہ باقی باللہ صاحب ۹۷۱ھ۔۱۵۶۳ء میں پیدا ہوئے۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد کسی کامل ولی کی تلاش میں کابل سے ۱۵۹۹ء میں لاہور آئے۔تلاش بسیار کے بعد پھر کابل واپس تشریف لے گئے اور کچھ عرصہ بعد والدہ سے اجازت لے کر دہلی تشریف لے گئے اور فیروز شاہ تغلق کے قلعہ میں قیام پذیر ہو گئے۔اسی قیام کے عرصہ میں احمد سرہندی مجدد الف ثانی اور عبد الحق دہلوی کو آپ کی شاگردی کی توفیق ملی۔آپ کی تصنیفات میں سے سلسلۂ الاحرار اور خطوط کا مجموعہ قابل ذکر ہیں۔خواجہ باقی باللہ کی وفات ۱۰۱۲ھ۔۱۶۰۳ء کو دہلی میں ۱۶۳