اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 162 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 162

اُردو کی کتاب چهارم اردو کے مشہور و معروف اور سب سے پہلے شاعر حضرت امیر خسرو کا مزار ہے ان کی وفات حضرت نظام الدین اولیاء کے چھ ماہ بعد ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام امیر خسرو کے مزار پر بھی تشریف لے گئے تھے اور دعا کی تھی۔حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ : ข خواجہ قطب الدین بختیار اوشی کا کی حسینی سید ہیں۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام جعفر صادق تک پہنچتا ہے۔آپ کا اسم گرامی کمال الدین بن سید موسیٰ ہے اور ایک دوسری روایت میں کمال الدین بن احمد بن موسیٰ بیان کیا گیا ہے۔آپ قصبہ اوش فرغانہ میں (۵۲۹ - 11۷ء ) میں پیدا ہوئے۔خواجہ بختیار کا کی جب ہندوستان تشریف لائے تو سب سے پہلے ملتان پہنچے اور ملتان میں خواجہ بہاء الدین کے پاس قیام کیا۔ملتان میں ہی بابا فرید الدین صاحب سے آپ کی ملاقات ہوئی تو بابا فرید نے انکے ساتھ دہلی جانا چاہا مگر انہوں نے بابا فرید الدین کو بڑے پیار سے فرمایا: بیٹا اپنی تعلیم مکمل کر کے دیلی آجانا۔ملتان سے دہلی پہنچے تو سلطان شہاب الدین التمش نے خواجہ صاحب سے درخواست کی کہ شہر میں قیام کریں لیکن انہوں نے دہلی کے مضافات میں قیام کو ترجیح دی۔آپ کا قیام تادم آخر دہلی ہی میں رہا۔اور یہیں ۱۲۳۶۵۶۳۳ء میں آپ کا انتقال ہوا۔آپ کا ۱۶۲