اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 8
اُردو کی کتاب چهارم مشہور ہیں۔جنگ بدر میں مسلمانوں کی تعداد صرف ۳۱۳ تھی اور کفار کی تعداد ایک ہزار تھی۔جنگ اُحد میں مسلمانوں کی تعداد ۷۰۰ اور دشمن کی تعداد تین ہزار تھی۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی عطا کی۔۵ ہجری میں یہودیوں نے جن کو ان کی شرارتوں اور بد عہدیوں کی وجہ سے مدینہ سے باہر نکال دیا گیا تھا قریش مکہ کو پھر جنگ کیلئے اکسایا اور دوسرے قبائل کو بھی جنگ پر آمادہ کیا۔اس کوشش کے نتیجہ میں دس ہزار کا جرارلشکر مدینہ پر حملہ آور ہوا۔آنحضور نے شہر کی حفاظت کے لئے اردگرد خندق کھدوائی۔قریبا ایک ماہ تک مدینہ کا محاصرہ رہا پھر خدا کی نصرت اس رنگ میں آئی کہ ایک رات تیز آندھی آئی اور جو احزاب مدینہ کے گرد خیمے ڈالے پڑے تھے ان کی روشنیاں بجھ گئیں اور دلوں میں خوف طاری ہو گیا۔پھر سارے گروہ (احزاب ) ایک ایک کر کے بھاگ گئے اور اپنے ارادوں میں ناکام رہے یہ جنگ احزاب اور جنگ خندق کہلاتی ہے۔صلح حدیده ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رؤیا کی بناء پر خانہ کعبہ کی زیارت ( عمرہ) کا ارادہ کیا اور مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔حضور کے ہمراہ تقریبا ڈیڑھ ہزار صحابہ کی ایک جماعت تھی۔حدیبیہ کے مقام پر قریش نے آپ کا راستہ