اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 7
شرارتوں میں اور اضافہ ہو گیا۔مدینہ کی طرف ہجرت : اُردو کی کتاب چهارم جب مکہ میں ایذارسانیاں انتہاء کو پہنچ گئیں اور قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کومل کر قتل کرنے کا فیصلہ کیا تو نبوت کے تیرہویں سال حضور خدا تعالیٰ کے حکم سے حضرت ابو بکر کی معیت میں رات کے وقت مکہ سے نکلے اور مدینہ کی طرف روانہ ہو گئے۔مکہ سے چار پانچ میل دور غار ثور میں حضور نے تین دن قیام فرمایا اور پھر مدینہ چلے گئے جو لوگ مدینہ میں رہتے تھے اور مسلمان ہو گئے تھے وہ انصار کہلائے جو مسلمان ایذا رسانیوں سے بچنے کے لئے مدینہ میں آجمع ہوئے وہ مہاجر کہلائے۔انصار نے مہاجرین کو اپنے گھروں میں پناہ دی اور آنحضرت نے دونوں میں بھائی چارہ قائم کردیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے بعد دس سال زندہ رہے جب قریش مکہ نے دیکھا کہ مسلمانوں کو مدینہ میں امن حاصل ہو گیا ہے تو انہوں نے متعدد بار مسلمانوں پر چڑھائی کی اور فوجی طاقت سے اسلام کو مٹانا چاہا۔مسلمان بھی خود حفاظتی کیلئے مقابلہ میں کھڑے ہو گئے۔چنانچہ مسلمانوں اور کفار کے درمیان کئی خونریز معرکے ہوئے جن میں جنگ بدر ، جنگِ اُحد اور جنگ احزاب بہت 2