اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 116 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 116

اُردو کی کتاب چهارم شہید مرحوم قادیان میں مختصر قیام کا ارادہ لیکر آئے تھے مگر اس سے پہلے جو کتابوں کے ذریعہ سمجھا تھا چونکہ یہاں بہت کچھ زیادہ دیکھا اس لئے صفائی قلب کی وجہ سے نور الہی کی طرف ایسے جذب کئے گئے کہ سفر حج ملتوی کر کے کئی ماہ تک قادیان میں قیام کئے رکھا۔شہید مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ سیر کو بھی جایا کرتے تھے جب واپس آتے اور حضور اپنے گھر تشریف لے جاتے تو شہید مرحوم فوری طور پر اپنے کپڑوں سے گردو غبار صاف نہیں کرتے تھے جو سیر کے دوران ان پر پڑ جایا کرتا تھا بلکہ کچھ عرصہ انتظار کرتے تھے اور جب ان کو اندازہ ہو جاتا کہ اب حضور نے اپنا لباس صاف کر لیا ہو گا تب اپنے کپڑوں سے گرد جھاڑتے تھے۔مولوی عبد الستار خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ شہید مرحوم نے ان سے فرمایا کہ قادیان شریف میں وہی آرام سے رہتا ہے جو درود شریف بہت پڑھتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اہل بیعت سے محبت رکھتا ہے مسجد مبارک میں اللہ تعالیٰ نے مکہ اور مدینہ کی برکتیں نازل کی ہیں۔جب منارة امسیح مکمل ہو جائے گا تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کمالات اور فیضان کا نزول ہوگا۔قادیان میں قیام کے دوران حضرت صاحبزادہ صاحب نے حضرت مولانا ۱۱۶