اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 115 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 115

اُردو کی کتاب چهارم س يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَيَاتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ پڑھنے لگے۔قاضی محمد یوسف صاحب کا بیان ہے کہ مہمان خانہ میں جہاں اس وقت جنوب کی طرف پہلا کمرہ ہے اس میں حضرت شہید مرحوم اور ان کے ساتھی ٹھہرے تھے اور جہاں اب کنواں ہے وہاں ہر صبح چار پائی پر رو بقبلہ قرآن کا مطالعہ اور تلاوت فرماتے رہتے۔ہر روز نماز با جماعت میں شامل ہونے کی غرض سے مسجد مبارک میں حاضر ہوتے۔حضرت شہید صف اول کے جنوبی کونے میں کھڑے ہوتے۔بعد از نماز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں بھی بیٹھا کرتے اور موقع بہ موقع کچھ فرمایا بھی کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت شہید مرحوم سے ملاقات کے متعلق اپنے تاثرات یوں لکھے : وو ” جب مجھ سے ان کی ملاقات ہوئی تو قسم اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں نے اُن کو اپنی پیروی اور اپنے دعویٰ کی تصدیق میں ایسا فنا شدہ پایا کہ جس سے بڑھ کر انسان کے لئے ممکن نہیں اور جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے ایسا ہی میں نے ان کو اپنی محبت سے بھرا ہوا پایا۔اور جیسا کہ اُن کا چہرہ نورانی تھا ایسا ہی ان کا دل مجھے نورانی معلوم ہوتا تھا۔“ (تذکرة الشهادتین صفحہ سے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۰) ۱۱۵