اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 80
بق نمبر : ۱۲۰ ) ابتدائی زندگی: اُردو کی کتاب چهارم حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ۱۹۲۸ء تا ۲۰۰۳ء ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت مصلح موعود کی حرم ثالث حضرت سیدہ ام طاہر مریم بیگم صاحبہ کے بطن سے ۱۸دسمبر ۱۹۲۸ء ۵ رجب ۱۳۴۷ھ کو پیدا ہوئے۔حضور کے نانا حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور سید خاندان کے چشم و چراغ تھے۔بڑے عابد و زاہد اور مستجاب الدعوات بزرگ تھے جنہوں نے ۱۹۰۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ نہایت پارسا اور بزرگ خاتون تھیں جو اپنے بیٹے کی تعلیم وتربیت کا بے حد خیال رکھتی تھیں اور اسے نیک ، صالح اور عاشق ۸۰