اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 57 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 57

اُردو کی کتاب چهارم علیہ السلام کے ساتھ دربار شام میں نیز سیر و سفر میں ہمرکاب رہتے۔حضور کی مقدس اولاد کو قرآن و حدیث پڑھاتے۔صبح سویرے بیماروں کو دیکھتے پھر طالب علموں کو درس حدیث دیتے اور طب پڑھاتے۔بعد نماز عصر روزانہ درس قرآن کریم دیتے عورتوں میں بھی درس ہوتا۔مسجد اقصیٰ میں پنجوقت نماز اور جمعہ کی امامت کراتے جب قادیان میں کالج قائم ہوا تو اس میں عربی پڑھاتے رہے۔دسمبر ۱۹۰۵ء میں انجمن کار پرداز مصالح قبرستان کے امین مقرر ہوئے جب صدر انجمن قائم ہوئی تو اس کے پریزیڈنٹ مقرر ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حوالہ جات نکالنے میں مدد دیتے اور حضور کی تصانیف کی پروف ریڈنگ کرتے۔مباحثات میں مدد دیتے اخبار الحکم اور البدر کی قلمی معاونت فرماتے۔قرآن کریم کا مکمل ترجمہ کیا اور چھپوانے کے لئے مولوی محمد علی صاحب کو دیا لیکن صرف پہلا پارہ چھپ سکا۔خلافت کا دور ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو جبکہ آپ کی عمر ۶۷ سال تھی خلیفہ منتخب ہوئے۔قریبا بارہ سو افراد نے بیعت خلافت کی۔مستورات میں سب سے پہلے حضرت اماں ۵۷