اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 26 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 26

اُردو کی کتاب چهارم صحابہ میں سے ایک تھے جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں جنت کی بشارت دی اور عشرہ مبشرہ کہلائے۔عہد خلافت : حضرت عمر نے وفات سے قبل چھ صحابہ کو نامزد کیا اور فرمایا کہ میری وفات کے بعد آپس میں مشورہ کر کے اپنے میں سے کسی کو امیر المومنین منتخب کر لیں۔وہ چھ افراد یہ تھے حضرت عثمان ، حضرت علی ، حضرت زبیر بن عوام، حضرت طلحہ ، حضرت عبدالرحمن بن عوف ، حضرت سعد بن ابی وقاص۔اکثر صحابہ کی رائے حضرت عثمان کے حق میں تھی اس لئے ان کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا۔حضرت عثمان کے عہد میں فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔آرمینیا ، افریقہ اور قبرص کے علاقے اسلامی سلطنت میں شامل ہوئے اسی طرح وسط ایشیا کے بہت سے علاقے فتح ہوئے گویا سلطنت کی حدود وسط ایشیا سے لیکر شمالی افریقہ کے مغربی کنارے تک پھیل گئیں۔فتوحات کے ساتھ ساتھ استحکام سلطنت کا کام بھی جاری رہا۔بحری فوج اور بیڑے کا قیام بھی حضرت عثمان کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔آپ نے قرآن کریم کی حفاظت کے پیش نظر حضرت ابوبکر والے نسخہ کی نقول تیار ۲۶