اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 181 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 181

اُردو کی کتاب چهارم خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخری دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اسکی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما - اللهم امين - اللهم امِيْنَ - اَللَّهُمَّ امِيْنَ - :: مشق :: درج ذیل الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں۔لمحات تحمیل استحکام- جدو جہد- مستفیض تلقین -مقدس تکمیل-استحکام- (۱) طلباء اس عہد کو زبانی یاد کریں۔(۲) اس عہد کو خوشخط لکھیں۔(۳) استاد اس کی املاء لکھوائے۔۱۸۱