اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 164
اُردو کی کتاب چهارم ہوئی۔وہیں آپ کا مزار ہے۔مور مہ ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۵ء کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت باقی باللہ صاحب کی قبر پر تشریف لے گئے اور دعا کی۔اس سفر میں ہمیں حضرت باقی باللہ صاحب کی قبر پر بھی دعا کا موقعہ ملا۔آپ کی قبر عید گاہ روڈسنگھاڑا چوک نئی اور پرانی دہلی کے درمیان واقع ہے۔آج بھی آپ کے سرہانے کی طرف ایک فارسی نظم سنگ مرمر پر کندہ ہے۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ۱۱۱۴ھ - ۱۷۰۳ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔آپ کا ہندوستانی مسلمانوں کی خدمت اور ہندوستان میں اشاعت اسلام کے سلسلے میں سب سے اہم کارنامہ فارسی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ ہے۔اس وقت کے علماء قرآن مجید کا ترجمہ کسی دوسری زبان میں کرنے کے خلاف تھے لیکن انہوں نے ان کی پرواہ نہیں کی۔اللہ تعالی نے آپ کو لائق اولاد سے نوازا ان میں ممتاز عالم شاہ عبد العزیز ، شاہ عبد الغنی اور شاہ عبد القادر ہیں۔شاہ عبد القادر صاحب نے پہلی بار اردو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کے بارے میں فرماتے ہیں ( ترجمہ از عربی عبارت ) وہ مجدد تھے۔عالم ربانی تھے۔آپ چھوٹے بڑے سب کی نظروں میں امام ہیں جن کی بلندشان میں کسی مومن کو اختلاف نہیں ہے۔“ ۱۶۴