اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 9 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 9

اُردو کی کتاب چهارم روک لیا۔بالآخر مسلمانوں اور قریش میں ایک معاہدہ طے پایا جو صلح حدیبیہ کے نام سے مشہور ہے۔اس معاہدہ کی بناء پر حضور مدینہ واپس آگئے۔بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دب کر صلح کر لی ہے لیکن در حقیقت اس کے نتیجہ میں فتح مکہ کا راستہ صاف ہو گیا اور سیاسی طور پر مسلمانوں کو ایک الگ قوم تسلیم کرلیا گیا۔بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط : جب صلح حدیبیہ کے نتیجہ میں دس سال تک پر امن رہنے کا کفار سے معاہدہ ہو گیا تو حضور نے دنیا کے مختلف حصوں میں جو سلاطین رہتے تھے ان کو خطوط کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔چنانچہ قیصر روم، کسری پرویز شاه ایران ، مقوقس سلطان مصر، ملک حبشہ کے بادشاہ نجاشی کو اسلام کی دعوت دی گئی۔اس طرح بحرین ، بصرہ اور یمامہ کے حکمرانوں کو بھی خطوط لکھے۔فتح مکه: صلح حدیبیہ کی رو سے دس سال تک جنگ بند رکھنے کا معاہدہ ہو چکا تھا۔لیکن ۸ ہجری میں خود مکہ والوں نے اس معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔اس بناء پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دس ہزار قد دسیوں (صحابہ) کو ساتھ لیکر مکہ کی طرف ٩