اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 79
سبق نمبر : ۲۴ اُردو کی کتاب سوم : سچ کی برکت ۱۸۷۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف امرتسر کے عیسائی رلیا رام وکیل نے ایک مقدمہ دائر کیا جس کی تفصیل حضور نے کچھ اس طرح تحریر فرمائی ہے : اس عاجز نے اسلام کی تائید میں آریوں کے مقابل پر ایک عیسائی کے مطبع میں جس کا نام رکیا رام تھا اور وہ وکیل بھی تھا اور امرتسر میں رہتا تھا اور اس کا ایک اخبار بھی نکلتا تھا ایک مضمون بغرض طبع ہونے کے ایک پیکٹ کی صورت میں جس کی دونوں طرفیں کھلی تھیں بھیجا اور اس پیکٹ میں ایک خط بھی رکھ دیا۔چونکہ خط میں ایسے الفاظ تھے جن میں اسلام کی تائید اور دوسرے مذاہب کے بطلان کی طرف اشارہ تھا اور مضمون کے چھاپ دینے کے لئے تاکید بھی تھی اس لئے وہ عیسائی مخالفت مذہب کی وجہ سے افروختہ ہوا اور اتفاقا اس کو دشمنانہ حملہ کیلئے یہ موقع ملا کہ کسی علیحدہ خط کا پیکٹ میں رکھنا قانونا ایک جرم تھا جس کی اس عاجز کو کچھ بھی اطلاع تھی اور ایسے مُجرم کی سزا میں قوانین ڈا کٹھانہ کی رُو سے پانچ سو روپیہ جرمانہ یا چھ ماہ تک قید ہے۔سواس نے مخبر بن کر افسران ڈاک سے اس عاجز پر مقدمہ دائر کر دیا۔اور قبل اس کے جو مجھے اس مقدمہ کی کچھ اطلاع ہو۔رویا میں اللہ تعالیٰ نے 29