اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 56
: اُردو کی کتاب سوم : انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا کیا۔آپ نے فرمایا جو کچھ تم نے کیا اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ عرش پر ہنسا اور اس لئے میں بھی ہنسا ہوں۔(بحوالہ مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے ) ہ ذیل کے الفاظ اور معانی لکھیں اور جملوں میں استعمال کریں: مہمان نوازی-خلق - نادار - افلاس خور و نوش - مایوس کن - تشویش اصرار جوابات لکھیں : (۱) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہمان کے آنے پر کیا اعلان فرمایا تھا؟ (۲) کسی صحابی نے مہمان کو اپنے گھر لے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا؟ (۳) صحابی کو ان کی بیوی نے کیا کہا ؟ (۴) میاں بیوی نے مہمان نوازی کا کیا طریق سوچا ؟ (۵) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تقسم فرمانے کی کیا وجہ تھی ؟ :: تمرین :: (۱) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاد املاء لکھوائے۔(۳) طلباء اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں اور بیان کریں۔