اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 100 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 100

سبق نمبر : ۳۰ : اُردو کی کتاب سوم : باغ کی سیر کھیتوں کی سیر کے بعد ہم ایک بہت بڑے باغ میں داخل ہو گئے۔جس میں آم، جامن، شہتوت، انار، امرود سنترے، کھجور، کے بڑے بڑے درخت تھے۔استاد لب علم : اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں باغات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے : ( ترجمہ ) اور ہم نے آسمان سے ایک اندازہ کے مطابق پانی اُتارا پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اُس کے اٹھا لینے پر بھی قادر ہیں۔پھر ہم نے تمہارے لئے اس سے باغات بنائے کھجور کے بھی اور انگوروں کے بھی ان میں تمہارے لئے بہت پھل پیدا کئے گئے ہیں اور اُن سے تم کھاتے ہو۔“ (المؤمنون : ۲۳-۱۹) درختوں کے بارے میں ہمیں کچھ بتا ئیں۔