اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 54 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 54

سبق نمبر : ۱۶ : اُردو کی کتاب سوم : مهمان نوازی مہمان نوازی انسانی اخلاق میں سے ایک بہترین خُلق ہے اور اسلام نے اس پر خاص زور دیا ہے۔حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مہمان کا گھر میں آنا اللہ کی رحمت کا نشان ہے یہی وجہ ہے کہ مہمان نوازی صحابہ کرام کی زندگی کا ایک خاص جزو تھا۔گوان میں سے اکثر لوگ غریب اور ظاہری اسباب کے لحاظ سے بالکل نا دار تھے لیکن ان کی غربت اور افلاس انہیں مہمان نوازی کے ثواب سے محروم نہیں رکھ سکتا تھا۔ایک مرتبہ ایک مہمان دربار نبوی میں آیا۔چونکہ اس وقت کے لحاظ سے ایک شخص کی مہمان نوازی بھی آسان نہ تھی اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو تحریک فرمائی اور فرمایا کہ جو شخص اس کی مہمان نوازی کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے گا۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحم کی امید پر اپنے گھر میں موجود سامان خوردو نوش کا جائزہ لئے بغیر حضرت ابوطلحہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں اس مہمان کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہوں۔چنانچہ اسے ساتھ لے گئے۔گھر پہنچے تو بیوی سے معلوم ہوا ۵۴