اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 45
: اُردو کی کتاب سوم : تھے۔یہاں تک کہ پتھروں کی بارش قرن العالب میں جا کر بند ہوئی تو میں نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور دیکھا کہ ایک ابر کے ٹکڑے نے مجھ پر سایہ کر لیا اور اس میں جبرائیل علیہ السلام تھے انہوں نے مجھے آواز دی اور کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کی تبلیغ اور ان لوگوں کا سلوک دیکھ لیا اور اللہ نے آپ کے پاس پہاڑوں کے فرشتہ کو بھیجا ہے اور آپ کو اجازت دی ہے کہ جو چاہیں آپ اُسے حکم کریں۔پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتے نے آواز دی اور سلام کیا۔اور کہا اے محمد اس وقت جو آپ چاہیں میں کر دوں اگر اجازت ہو تو یہ دونوں سامنے والے پہاڑ ان لوگوں پر رکھ دوں میں نے کہا نہیں میں یہ نہیں چاہتا۔مجھے امید ہے کہ اللہ ان کی نسل سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو اس کی عبادت کریں گے اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ۔خیر آپ نے ان اوباشوں کے ظلم سے ایک باغ میں پناہ لی وہ باغ آپ کے مکہ کے پرانے دشمنوں عقبہ اور شیبہ کا تھا۔اُسوقت وہ دونوں وہیں باغ میں موجود تھے۔آپ کی مصیبت دیکھ کر ان دشمنوں کو بھی اس وقت ترس آ گیا۔چنانچہ انہوں نے اپنے ایک عیسائی غلام عد اس نامی کو بلا کر کہا کہ ایک خوشه انگور کا لیکر اس ۴۵