اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 102
: : اُردو کی کتاب سوم : استاد یہ کھجور کا درخت ہے جس کے پھلوں کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔کھجوریں زیادہ تر عرب اور ریگستانی علاقے میں ہوتی ہیں۔اکتوبر میں یہ درخت پر پکنا شروع ہوتی ہیں۔پنجاب میں ان کی پیدا وار کم ہے۔طالب علم : یہ بڑی بڑی بیلیں کس پھل کی ہیں؟ استاد : یہ انگور کی بیلیں ہیں۔آپ نے دیکھا کہ آم ، امرود ، جامن کے درختوں کا تنا سیدھا اور مضبوط ہوتا ہے۔مگر انگور کی بیل مضبوط نہیں ہوتی۔اُسے کسی دوسری لکڑی کے سہارے سے باندھ دیا جاتا ہے۔انگور بہت ہی لذیذ اور میٹھا پھل ہے۔عزیز طلباء!! کچھ درختوں کے پھل ہم کھاتے ہیں جیسے: آم، جامن، انگور کھجور ، وغیرہ۔کچھ پودوں کے پتے ہم کھاتے ہیں جیسے: پالک ، سرسوں کا ساگ ، باتھو وغیرہ۔کچھ پودوں کے تنے ہم چوستے ہیں جیسے گنا ۱۰۲