اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 101
استاد : اُردو کی کتاب سوم : آپ دیکھ رہے ہیں کہ درخت کا ایک حصہ زمین کے اندر ہے اُسے جڑ کہا جاتا ہے۔درخت جڑ کے ذریعہ زمین سے پانی حاصل کرتے ہیں۔درخت کا جو حصہ زمین کے اوپر ہوتا ہے اُسے تنا کہا جاتا ہے۔تنے سے شاخیں اور ٹہنیاں پھوٹتی ہیں۔شاخوں سے کونپل اور شگوفے نکلتے ہیں۔طالب علم : درختوں پر پھل کیسے لگتے ہیں؟ استاد : یہ آم کا درخت ہے۔فروری میں اس پر پھول لگیں گے۔جسے مقامی زبان میں بُور کہا جاتا ہے پھر اس میں چھوٹے چھوٹے آم لگیں گے جو رفتہ رفتہ بڑے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ماہ جولائی اگست میں یہ پک کر کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔پنجاب میں آم کو پھلوں کا راجا کہا جاتا ہے۔جامن اور امرود کے درختوں کو بھی پہلے پھول اور پھر پھل لگتے ہیں۔طالب علم : یہ درخت کس چیز کا ہے؟ اس کا تنا بھی باقی درختوں کے تنوں سے مختلف ہے ایسا کیوں ہے؟ 1+1