اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 98 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 98

طالب علم استاد : اُردو کی کتاب سوم : آج کل کھانے میں سلا دکھانے کا بہت رواج ہو گیا ہے یہ کن سبزیوں سے بنایا جاتا ہے؟ جی ہاں صحت کے لئے سلا دکھانا بہت مفید ہے۔یہ عام طور پر کھیرا، گاجر، مولی، پودینہ، پیاز وغیرہ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بنایا جاتا ہے۔طالب علم : استاد عالی جناب ! اس کسان کو دیکھئے ٹریکٹر سے کھیت استاد میں ہل چلا رہا ہے۔جی ہاں ، اب کھیتوں میں کام کرنا آسان ہو گیا ہے۔پہلے بیل جوت کر ہل چلایا جاتا تھا جس میں بہت محنت کرنی ہوتی تھی اب ٹریکٹر کے ذریعہ یہ کام آسان ہو گیا ہے۔پہلے کسان ہاتھ سے گندم اور دھان کی فصل کاٹتا تھا مگر اب مشینیں یہ کام کرتی ہیں۔اسی طرح سینچائی اور آبپاشی کے طریق بدل گئے ہیں۔اب جگہ جگہ زمین سے پانی نکالنے والے پمپ لگ گئے ہیں جو بھلی اور ڈیزل سے چلتے ہیں۔۹۸