اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 91
اُردو کی کتاب سوم : حضرت اقدس کی ہدایت کے تحت مولا نا عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ نے یہ ظلم اور اس کے علاوہ عجب نوریست در جانِ محمد کے مصرعہ والی مشہور نظم اور قرآن مجید کی چند آیات پڑھیں نیز حضور کی ایک فارسی نظم کے چند اشعار منشی نواب خان صاحب ثاقب آف مالیر کوٹلہ نے پڑھے جو فونوگراف میں محفوظ کر لئے گئے۔یہ تیاری مکمل ہو چکی تو ساڑھے چار بجے کے قریب حضرت اقدس علیہ السلام کے بالا خانہ کے صحن میں فونوگراف رکھ دیا گیا۔حضرت اقدس کی طرف سے تحریری اطلاع ملنے پر نہ صرف لالہ شرمپت رائے اور آریہ سماج کا سیکرٹری بلکہ دوسرے اور ہندو اور مسلمان کثیر تعداد میں پہنچ گئے۔لالہ شرمیت رائے کو فونوگراف کے قریب بٹھایا گیا۔فونوگراف نے سب سے پہلے مالیر کوٹلوی کے لب ولہجہ میں اشعار سنائے پھر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی سریلی آواز سے حضرت اقدس کی تازہ اور قدیم نظم نشر ہوئی۔حضرت اقدس کی تازہ نظم دوبارہ سنائی گئی اور دونوں مرتبہ جماعت کے بزرگوں کے چہرے خوشی سے تمتما اُٹھے اور ان پر ایک وجد کی سی کیفیت طاری رہی مگر لالہ شرمپت رائے اور دوسرے غیر مسلموں کا رنگ بالکل فق ہو جاتا تھا۔بہر حال حضرت اقدس نے تبلیغ اسلام کا حق ۹۱