اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 89 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 89

سبق نمبر : ۲۷) اُردو کی کتاب سوم : قادیان میں فونوگراف سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام کی عالمگیر اشاعت کا مقصد لے کر مبعوث ہوئے تھے اور یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ نشر واشاعت کے کام میں مدد دینے والی اکثر و بیشتر اہم ایجادوں کا زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور حیات (۱۸۳۵ - ۱۹۰۸ء) کے گرد چکر لگاتا ہے۔ان میں سے ہر ایک ایجاد ایسی ہے جس کا وجود حضرت مسیح موعود کے بین الاقوامی مشن کو فروغ دینے کے لئے از بس ضروری تھا ان ایجادات میں سے ایک فونوگراف ہے جس کی ایجاد۱۸۷۷ء میں ایڈیسن نے کی مگر ہندوستان آئے ہوئے اسے چند سال ہوئے ہوں گے کہ حضور سے مخلص اور جماعت کی ایک برگزیدہ ہستی حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے فونو گراف خریدا۔حضرت اقدس کو اکتوبر ۱۹۰۱ء میں اس کی اطلاع ہوئی۔حضور جو دُنیا میں اپنی آواز پہنچانے کی صبح و شام نئی نئی راہیں سوچتے تھے بہت خوش ہوئے۔۔۔۔۔نو نوگراف کا تجربہ کرنے کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام نے نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ جب وہ قادیان آئیں تو فونوگراف ساتھ ۸۹