اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 38 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 38

: اُردو کی کتاب سوم : ย مصالح کے ماتحت نزول کی ترتیب سے جدا رکھی گئی ہے قائم ہوتی گئی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جبکہ نزول قرآن مکمل ہو چکا تھا حضرت ابو بکر خلیفہ اول نے حضرت عمر کے مشورہ سے زید بن ثابت انصاری کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی رہ چکے تھے حکم فرمایا کہ وہ قرآن مجید کو با قاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا لکھوا کر محفوظ کر دیں۔چنانچہ زید بن ثابت نے بڑی محنت کے ساتھ ہر آیت کے متعلق زبانی اور تحریری ہر دو قسم کی پختہ شہادت مہیا کر کے اسے ایک باقاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا کر دیا اس کے بعد جب اسلام مختلف ممالک میں پھیل گیا تو پھر حضرت عثمان خلیفہ ثالث کے حکم سے زید بن ثابت کے جمع کردہ نسخہ کے مطابق قرآن شریف کی متعد دمستند کا پیاں لکھوا کر تمام اسلامی ممالک میں بھجوا دی گئیں۔(سیرت خاتم النبین صفحہ ۵) قرآن مجید میں ایک سو چودہ ۱۴ سورتیں اور تمیں پارے ہیں۔بعض سورتوں کے دو دو نام ہیں۔1 الْفَاتِحَة الْبَقَرَة آلِ عِمْرَان ۴ النِّسَاء الْمَائدة الانعام ۳۸