اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 37 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 37

اُردو کی کتاب سوم : شریف بہت ہی آہستہ آہستہ نازل ہوا تھا اور گو یہ درست ہے کہ قرآن شریف کے نزول میں بعض اوقات ناغے بھی آجاتے تھے اور بعض دوسرے ایام میں ایک ہی وقت میں متعدد آیات اکٹھی نازل ہو جاتی تھیں لیکن پھر بھی قرآن شریف کبھی بھی ایک وقت میں اتنی مقدار میں نازل نہیں ہوا کہ اُسے لکھ کر محفوظ کرنے یا ساتھ ساتھ یاد کرتے جانے میں کوئی مشکل محسوس ہوئی ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ جو آیات قرآن شریف کی نازل ہوتی جاتی تھیں انہیں ساتھ ساتھ لکھواتے جاتے اور خدائی تفہیم کے مطابق ان کی ترتیب بھی خود مقرر فرماتے جاتے تھے۔جن صحابہ سے کاتب وحی کا کام لیا جاتا تھا اُن کے نام اور حالات تفصیل و تعیین کے ساتھ تاریخ میں محفوظ ہیں۔ان میں سے زیادہ معروف صحابہ یہ تھے : حضرت ابوبکر حضرت عمرؓ - حضرت عثمان - حضرت علی - زبیر بن العوام- شرجیل بن حسنہ عبداللہ بن رواحہ ابی بن کعب اور زید بن ثابت۔اس فہرست سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے اسلام سے ہی ایک معتبر جماعت قرآنی وحی کے قلمبند کرنے کے لئے میسر رہی تھی اور اس طرح قرآن شریف نہ صرف ساتھ ساتھ تحریر میں آتا گیا تھا بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس کی موجودہ ترتیب بھی جو بعض ۳۷