اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 17 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 17

سبق نمبر : ۵ اُردو کی کتاب سوم : ایک لاکھ آدم یورپ کے ملک اسپین کے ممتاز و مشہور صوفی شیخ محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ (۵۵۶۰ - ۱۱۶۵۵۶۳۸ - ۱۲۴۰ء) نے اپنی کتاب "فتوحات مکیہ جلد تین میں لکھا ہے کہ: میں نے ایک دفعہ کشفی حالت میں دیکھا کہ میں بیت اللہ کا طواف کر رہا ہوں، اور میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں جو بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔مگر وہ کچھ اجنبی قسم کے لوگ ہیں جن کو میں پہچانتا نہیں۔پھر انہوں نے دو شعر پڑھے جن میں سے ایک تو مجھے بھول گیا مگر دوسرا یا در ہا اس کا ترجمہ یہ ہے کہ: ہم بھی اس مقدس گھر کا سالہا سال سے اسی طرح طواف کرتے رہے ہیں جس طرح آج تم اس کا طواف کر رہے ہو۔وہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس پر تعجب ہوا۔پھر اُن میں سے ایک شخص نے مجھے اپنا نام بتایا مگر وہ نام بھی ایسا تھا جو میرے لئے بالکل غیر معروف تھا۔اس کے بعد وہ شخص مجھ سے کہنے لگا کہ میں تمہارے باپ داداؤں میں سے ہوں۔میں نے پوچھا کہ آپ کو وفات پائے کتنا عرصہ گزر چکا ہے اُس نے کہا کہ چالیس ہزار سال سے زیادہ عرصہ گزر رہا ہے۔میں نے کہا ۱۷