اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 13
سبق نمبر : ۴ : اُردو کی کتاب سوم : انبیاء ورسل اللہ تعالی نے اس روئے زمین پر انسانوں کو پیدا کیا ہے اور ان کی جسمانی نشونما اور بقا کے لئے ہر وہ چیز مہیا کی جس کی انہیں حاجت وضرورت تھی اور ان کی روحانی و دینی تربیت کے لئے مختلف ازمنہ و مقامات میں انبیاء ورسل بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔ایک دفعہ ایک صحابی نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اب تک اس دنیا میں کتنے انبیاء آچکے ہیں؟ حضور نے فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزار۔اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ اگر انبیاء نہیں آتے تو اس دنیا میں گمراہی اور ضلالت کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ان ہی کی بدولت نیکی ، روحانیت تہذیب و تمدن باقی ہے ان ہی کی بدولت دنیا میں ایسے انسان موجود ہیں اور ماضی میں بھی موجود تھے جو اللہ رب العزت کی بچے دل سے اور حقیقی معنوں میں عبادت کرتے ہیں اور کرتے تھے۔ہر نبی کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب کسی نبی نے یہ اعلان کیا کہ اُس ۱۳