اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 10
نمبر سبق نمبر : ۳ : اُردو کی کتاب سوم : سائل کون تھا ؟ ایک روز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے اس دوران ایک شخص آیا جس کے کپڑے نہایت سفید اور بال کالے تھے اسکی شکل وصورت سے ایسا نہیں لگتا تھا کہ وہ کوئی مسافر ہے جو کسی سفر سے آیا ہو اور صحابہ کرام میں سے کوئی اسے پہچا نتا بھی نہیں تھا۔وہ حضور کے سامنے آیا اور بڑی بے تکلفی سے آپ کے گھٹنوں سے گھٹنے ملا کر بیٹھ گیا اور دونوں ہاتھ اپنی رانوں پر رکھ لئے پھر حضور سے پوچھا: مجھے اسلام کے بارے میں بتائیے۔حضور نے فرمایا اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔نماز قائم کرے زکوۃ ادا کرے رمضان کے روزے رکھے اور اگر استطاعت ہو تو حج کرے۔اس اجنبی سائل نے جواب سن کر کہا آپ نے سچ فرمایا صحابہ کو تعجب ہوا کہ یہ اجنبی سوال کرتا ہے اور پھر خود ہی کہتا ہے آپ نے سچ فرمایا۔پھر اس اجنبی سائل نے