اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 104 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 104

: اُردو کی کتاب سوم : سید نا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا گرانقدر مکتوب خاکسار نے جامعہ احمدیہ میں نئے داخل ہونے والے طلباء کے لئے (۱) اُردو کی کتاب اول اور (۲) اُردو کی کتاب دوم مرتب کیں اور اسے بغرض دُعا اپنے پیارے محبوب آقا سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بھجوایا تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت درج ذیل جواب مرحمت فرمایا :- وامل عن من لدنا تلقا لميرا أنا كما لك لما فيها سم الله اليوم العالم لشتله وتصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ والتامر لندن 27-9-2008 مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ قادیان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی طرف سے اُردو کی پہلی اور دوسری کتابیں ملی ہیں۔ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھی کوشش کی ہے۔اُردو سیکھنے کے لئے امید ہے یہ کافی مفید ثابت ہوں گی۔ہمارے جتنے بھی باہر کے ملکوں میں جامعات ہیں ان سب کو بھی یہ 50-50 کی تعداد میں بھجوائیں۔ان جامعات میں سیرالیون، تنزانیہ، غانا، نائیجیریا، کینیڈا، جرمنی، یو کے، انڈونیشیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے جامعات شامل ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔والسلام خاکسار ۱۰۴ خليفة المسيح الخامس