اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 96 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 96

طالب علم استاد : : اُردو کی کتاب سوم : میں بویا جاتا ہے۔دونوں کے بونے میں فرق یہ ہے کہ ، دھان کے پیج پہلے ایک جگہ بوئے جاتے ہیں اور جب اس کے پودے ایک بالشت کے قریب ہو جاتے ہیں تو انہیں اکھاڑ کر دوسرے کھیت میں ایک ایک بالشت کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے۔دھان کے کھیت میں ہر وقت پانی کھڑا رہنا چاہئے تب ہی فصل عمدہ ہوتی ہے۔اس کھیت میں کیا بویا گیا ہے؟ ساتھ کے کھیت میں سبزیاں بوئی گئی ہیں۔یہ کدو کا کھیت ہے اس کھیت میں بھنڈی توری بوئی گئی ہے۔اگلے کھیت میں آپ بینگن دیکھ رہے ہیں۔آگے والے کھیت میں کریلے بوئے گئے ہیں۔اس کھیت میں آپ چھوٹی چھوٹی منڈیروں پر خربوزے لکڑی کھیرے کے چھوٹے چھوٹے پودے دیکھ رہے ہیں۔وہ دیکھیں دریائے بیاس کے کنارے تربوز بوئے جار ہے ہیں۔یہ سب مئی جون میں بازار میں بکنے آجائیں گے۔طالب علم : اس کھیت سے کسان زمین کھود کر کیا نکال رہا ہے؟ ۹۶