اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 92
: اُردو کی کتاب سوم : ادا کر دیا اور یہ تجربہ تبلیغی نکتہ نگاہ سے نہایت درجہ کامیاب ثابت ہوا۔آخر میں قرآن شریف مولانا عبد الکریم صاحب کی زبان سے سنایا گیا اور یہ جلسہ جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا میں پہلا جلسہ تھا برخاست ہوا۔(بحوالہ تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۱۹۲) ذیل کے الفاظ اور اُن کے معانی لکھیں نیز انہیں جملوں میں استعمال کریں: عالمگیر اشاعت۔نشر واشاعت۔فروغ بین الاقوامی برگزیدہ ہستی۔چہرے تمتما اٹھے چه جوابات لکھیں: (1) فونوگراف خرید نے اور قادیان لانے والے صحابی کا نام لکھیں۔(۲) لاله شرمیت رائے نے کیا درخواست کی؟ (۳) فونوگراف سے نظم سننے کے بعد ان کا تاثر کیا تھا؟ (۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فونوگراف سے کیا فائدہ اُٹھایا ؟ :: تمرین :: (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاد کچھ حصے کی املاء لکھوائے۔(۳) اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں۔۹۲