اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 46
: اُردو کی کتاب سوم : ا شخص کو دے آ جو فلاں جگہ بیٹھا ہے عداس انگور لے کر حاضر ہوا اور پیش کر کے کہا کہ اسے کھائیے آپ جب کھانے لگے تو پہلے بسم اللہ پڑھی عد اس نے آپ کے چہرہ کوغور سے دیکھا اور کہا کہ خدا کی قسم یہ کلام تو اس شہر کے لوگ نہیں پڑھا کرتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا تم کہاں کے رہنے والے ہو اور تمہارا کیا دین ہے؟ عد اس نے کہا میں عیسائی ہوں اور میوہ کا رہنے والا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ پھر تو تم یونٹس کے شہر والے ہو۔عد اس نے کہا آپ کیا جانیں کہ یونس کون تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے بھائی تھے۔میں بھی نبی ہوں اور وہ بھی نبی تھے۔یہ سن کر عد اس جھکے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسم کے سر اور ہاتھوں کو بوسہ دیا۔یہ نظارہ عقبہ اور شیبہ نے بھی دُور سے دیکھا اور کہنے لگے لو اس شخص نے ہمارے غلام کو بھی گمراہ کر دیا۔جب غلام ان کے پاس واپس آیا تو انہوں نے کہا کم بخت تو نے اس شخص کے سر اور ہاتھوں کو کیوں بوسہ دیا۔عداس بولے حضور اس وقت اس شخص سے بہتر اور کوئی شخص پردہ دُنیا میں نہیں ہے۔عتبہ شیبہ کہنے لگے عداس افسوس کی بات ہے تمہارا دین تو اس کے دین سے اچھا ہے تم ہرگز اپنے دین کو نہ چھوڑو۔(بحوالہ مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب حصہ اول صفحه ۴۸۱) ۴۶