اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 18
اُردو کی کتاب سوم : زمانہ آدم پر تو اتنا عرصہ نہیں گزرا۔اُس نے کہا کہ تم کس آدم کا ذکر کرتے ہو کیا اُس آدم کا جو تمہارے قریب ترین زمانہ میں ہوا ہے یاکسی اور آدم کا۔وہ کہتے ہیں اس پر معا مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث یاد آگئی کہ اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ آدم پیدا کئے ہیں اور میں نے سمجھا کہ میرے یہ جدا کبر بھی انہیں میں سے کسی ایک آدم سے تعلق رکھنے والے ہوں گے۔(بحوالہ تفسیر کبیر سورۃ الحج (۳) ہ ذیل کے الفاظ اور ان کے معانی لکھیں، نیز جملوں میں استعمال کریں: کشف طواف مقدس سالہا سال- غیر معروف جذ اکبر چہ جوابات لکھیں: (1) دنیا میں کتنے بر اعظم ہیں ؟ دنیا کا نقشہ بنا کر یورپ اور اسپین کی نشاندہی کریں۔(۲) فتوحات مکیہ کس کی تصنیف ہے اور کس زبان میں لکھی گئی ہے؟ (۳) حدیث کے مطابق اب تک کتنے آدم گزر چکے ہیں؟ (۴) کشفی حالت کیا ہوتی ہے؟ :: تمرین :: (۱) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) استاد اس کی املاء لکھوائے۔(۳) اس سبق کو اپنے الفاظ میں تحریر اور بیان کریں۔۱۸