اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 14
اُردو کی کتاب سوم : کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے تو اس کے ہم عصروں نے اس کی شدید مخالفت کی اُسے استہزاء و مذاق کا نشانہ بنایا ساحر و مجنون کہا۔بہت کم لوگ ایسے تھے جو اس پر ایمان لائے۔تاریخ اس حقیقت کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ با وجود اشد مخالفت و عداوت کے نبی اور اُس کی جماعت کے افراد کامیاب و کامران ہوتے رہے اور مخالفین و معاندین ناکام و نامراد ہوتے رہے۔تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ دو قسم کے نبی اور رسول آتے رہے ہیں۔ایک شریعت والے اور دوسرے اُسی شریعت کی تبلیغ کے لئے ، جیسے موسیٰ علیہ السلام صاحب شریعت نبی تھے اور ہارون علیہ السلام بغیر شریعت کے نبی تھے۔ہمارے عقیدے کے مطابق سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آخری صاحب شریعت نبی ہیں۔اب آپ کے بعد قیامت تک آپ جیسا صاحب شریعت نبی نہیں آسکتا۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب علیہ السلام بغیر شریعت کے نبی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے شریعت محمدیہ کی تبلیغ اور احیاء کے لئے بھیجا ہے۔قرآن مجید میں درج ذیل انبیاء ورسل کا ذکر ہوا ہے: (۱) حضرت آدم علیہ السلام (۲) حضرت نوح علیہ السلام (۳) حضرت ابراہیم ۱۴