اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 11 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 11

: اُردو کی کتاب سوم : سوال کیا کہ ایمان کیا ہے؟ حضور نے فرمایا کہ تو اللہ اور اس کے فرشتوں اور رسولوں اور قیامت کے دن پر نیز تقدیر خیر اور شر پر کامل یقین رکھے۔پھر اس سائل نے پوچھا احسان کیا ہے؟ آپ نے فرمایا تو اللہ کی اس طرح عبادت کرے کہ تو اُسے دیکھ رہا ہو۔اگر تجھے یہ درجہ حاصل نہیں تو تجھے کم از کم یہ یقین تو ضرور ہو کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔پھر اُس نے سوالوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پوچھا کہ قیامت کب آئے گی۔حضور نے فرمایا : اس بارے میں سائل مجھ سے بہتر جانتا ہے۔اس پر سائل نے کہا اچھا اس کی علامات ہی بتا دیجئے حضور نے فرمایا کہ ایک نشانی یہ ہے کہ لونڈی اپنے آقا کو جنے گی۔دوسری نشانی یہ ہے کہ تو ان لوگوں کو جو کبھی عریاں تھے ، پاؤں میں جوتا نہ تھا، تن پر کپڑا نہ تھا بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کرتے ہوئے دیکھے گا۔حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ پھر وہ سائل مجلس سے چلا گیا۔اس کے جانے کہ بعد نبی کریم نے مجھ سے دریافت فرمایا اے عمر ! تجھے معلوم ہے کہ یہ سائل کون تھا ؟ میں نے کہا اللہ اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔حضور نے فرمایا وہ جبریل علیہ السلام تھے جو تمہیں تمہارا دین سکھانے آئے تھے۔