اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 103 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 103

طلباء : اُردو کی کتاب سوم : کچھ پودوں کی جڑیں ہم کھاتے ہیں جیسے: مولی ، گاجر ، شلجم، شکر قندی و غیره اکثر پودوں کے دانے ہم کھاتے ہیں جیسے : گندم ، مکئی ، چاول، جوار، بو وغیرہ۔اس سیر سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ان پھلوں اور سبزیوں درختوں اور پودوں کو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا جن کے بارے میں اب تک کتابوں میں پڑھتے یا سنتے تھے۔چہ جمع کی واحد لکھیں: پودے۔جڑیں۔شاخیں۔پتے۔بیلیں۔سبزیاں- اشجار- انتثمار چہ جوابات لکھیں: (1) جڑ کسے کہتے ہیں؟ (۲) تنا کسے کہتے ہیں؟ (۳) گنے سے کیا بنتا ہے؟ (۴) جڑ کے ذریعہ پودا کیا حاصل کرتا ہے؟ :: تمرین :: (1) اس سبق کو خوشخط لکھیں۔(۲) آپ بھی باغ کی سیر کریں اور تمام کو ائف وحالات قلمبند کریں۔۱۰۳