اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 97
استاد : : اُردو کی کتاب سوم : کسان زمین کھود کر گاجریں نکال رہا ہے جسے دھو کر ہم کچا اور پکا کر کھاتے ہیں۔اسی طرح مولی بھی زمین کے اندر ہوتی ہے جوا کھاڑ کر نکالی جاتی ہے۔طالب علم : موسم گرما کی سبزیوں کے بارے میں تو آپ نے بتا دیا موسم سرما کی سبزیاں بھی بتادیجئے۔استاد : قادیان کے گرد و نواح میں درج ذیل سرمائی سبزیاں بڑی کثرت سے پائی جاتی ہیں۔آلو ، گوبھی ،مٹر ، پالک ٹماٹر ، شلجم،سرسوں کا ساگ۔طالب علم : اب سبزیوں کا ذکر ہوا ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ ان کا سالن پکانے کے لئے اس میں مزید کیا ڈالا جاتا ہے؟ استاد پیاز ، لہسن ، خشک یا ہرا دھنیا ، ادرک ،سبز یعنی ہری اور سُرخ یعنی لال مرچ اسی طرح کالی مرچ، زیرہ وغیرہ مسالے بھی ڈالے جاتے ہیں۔ہندوستان کے بعض علاقوں میں املی، پودینہ بھی سالن میں ڈالا جاتا ہے۔۹۷